ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ودھان سودھا کے کمرہ میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ

ودھان سودھا کے کمرہ میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ

Sun, 03 Feb 2019 12:07:13    S.O. News Service

بنگلورو3فروری(ایس او  نیوز) ودھان سودھا کی پہلی منزل میں اپوزیشن چیف وھپ دی سنیل کمار کے دفتر میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگ گئی ۔ نتیجہ میں تھوڑی دیر کیلئے وہاں افرا تفری کاماحول بن گیا ۔ بروز ہفتہ ودھان سودھا کی پہلی منزل کے 146نمبر کمرہ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے سویچ بورڈ میں اچانک آگ دکھائی دی ۔ کمرہ میں موجود عملہ گھبرا کر باہر آگیا اور فوراً بجلی کو مسدود کردیا گیا جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے فوری طورپر جائے واردات پہنچ کر معائنہ کیا ۔ پھر الیکٹریشن نے سویچ باکس درست کیا۔


Share: